31 مارچ 2014 - 14:06
شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان دوباره کشیدگی

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا سے ملی سرحد کے قریب فوجی مشقوں کے دوران پانچ سو توپ کے گولے اور مارٹر گولے فائر کئے جن میں سے سو گولے جنوبی کوریا کی آبی سرحد میں گرے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شمالی کوریا نے جنوبی کوریا سے ملی سرحد کے قریب فوجی مشقوں کے دوران پانچ سو توپ کے گولے اور مارٹر گولے فائر کئے جن میں سے سو گولے جنوبی کوریا کی آبی سرحد میں گرے۔ شمالی کوریا کی وزارت دفاع کے ترجمان نے صحافیوں سے گفتـگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی کوریا نے بھی جواب میں گولہ باری کی۔ جنوبی کوریا نے اس اقدام کو اشتعال انگيز قرار دیا ہے۔ شمالی کوریا نے خبر دار کیا ہے کہ اگر جنوبی کوریا نے اس کی فوجی مشقوں کا جواب دیا تو اسے شدید کاروائيوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ امریکہ کی مداخلت کی بناء  پر شمالی اور جنوبی کوریا، گذشتہ نصف صدی سے زائد عرصے سے حالت جنگ میں ہیں  جبکہ دونوں ایک ہی قوم سے تعلق رکھتے ہیں۔

...............

242

لیبلز